ان کا پرس ملا اور.. نجی چینل کی اینکر کے سیلابی ریلے میں بہہ جانے کی تصدیق ! ساتھ اور کون تھا؟

image

خیبر ٹی وی کی معروف اینکر پرسن شبانہ لیاقت، جنہیں سپنا خان کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنے شوہر اور چار بچوں سمیت 21 جولائی کو بابوسر کے علاقے میں آنے والے شدید سیلابی ریلے میں بہہ کر لاپتہ ہوگئیں۔ اب ان کے لاپتہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

سرچ آپریشن میں حصہ لینے والے مقامی رضاکاروں کو ملبے کے نیچے سے ایک پرس ملا ہے، جس میں شبانہ لیاقت اور ان کے اہل خانہ کے شناختی کارڈز کے ساتھ کچھ نقد رقم بھی موجود تھی۔ ان اشیاء کی برآمدگی سے یہ امر واضح ہو گیا کہ پورا خاندان واقعی اس ہولناک سیلابی ریلے کی زد میں آ کر لاپتہ ہو چکا ہے۔ رضاکاروں کی یہ دریافت اس المناک حادثے کی تصدیق بن کر سامنے آئی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow