لیاقت یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز جامشورو میں انسٹی ٹیوٹ آف فارمیسی کے قیام کے لیے 73 کروڑ 95 لاکھ روپے کی رقم منظور کر لی گئی ہے۔ منصوبے کو محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات اور یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی مشترکہ مشاورت سے حتمی شکل دی گئی ہے۔
محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کی جانب سے محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کو ایک رسمی خط ارسال کیا گیا ہے، جس میں منصوبے کی نظرثانی کے بعد مالی منظوری کی تصدیق کی گئی ہے۔
پراونشل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (PDWP) نے اس منصوبے کی منظوری 5 مئی 2025 کو دی تھی۔ابتدائی بجٹ میں شامل 2 کروڑ 73 لاکھ روپے میں 20 فیصد اضافہ کرتے ہوئے مجموعی لاگت میں 13 کروڑ 65 لاکھ روپے کا مزید اضافہ کیا گیا۔یوں منصوبے کی نظرثانی شدہ لاگت 73 کروڑ 95 لاکھ روپے تک پہنچ گئی۔
منصوبے کی توثیق 11 جولائی 2024 اور 21 اگست 2024 کو ہونے والے PDWP اجلاسوں میں کی گئی۔
محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات نے سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز کو منصوبے کی انتظامی منظوری کے لیے باقاعدہ خط ارسال کر دیا ہے۔منصوبے کی مالی تفصیلات پر عملدرآمد کے لیے محکمہ خزانہ سے مشاورت کا عمل بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔