گلشن حدید میں 5 رکنی گینگ کے ہاتھوں 5 دکانوں کا صفایا

image

ضلع ملیر گلشن حدید میں 5 رکنی تالا توڑ گروہ نے 5 دکانوں کا صفایا کر دیا۔

واردات گلشن حدید فیز ون کی مارکیٹ میں کی گئی، جہاں 5 ملزمان نے پہنچتے ہی سکیورٹی گارڈ کو پکڑا اور رسیوں سے باندھنے کے بعدپانچ بڑی دکانوں کے تالے توڑے۔

جن دکانوں کا صفایا کیا گیا ان میں موبائل فون شاپ، سنار، کریانہ اسٹور شامل ہے۔ ملزمان نے دکانوں میں موجود کیش، موبائل فون، سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ لیا۔

واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری پہنچ گئی، پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ دکاندار تمام نقصان کا جائزہ لے کر آگاہ کریں گے، تاہم اس سلسلے میں تفتیش کی جارہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts Follow