خیبر پختونخوا حکومت کا تیراہ واقعہ کے متاثرہ خاندانوں کے لیے امداد کا اعلان

image

خیبر پختونخوا حکومت نے تیراہ واقعے کے متاثرہ خاندانوں سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے لواحقین کے لیے ایک کروڑ جبکہ زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے امداد کا اعلان کردیا۔

وزیراعلیٰ کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کے مطابق خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تیراہ واقعہ سے متعلق امور کی خود نگرانی کر رہے ہیں اور متعلقہ انتظامیہ کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، تیراہ واقعہ پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے قبائلی عمائدین کا جرگہ طلب کیا ہے جس میں ان کو سنا جائے گا۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے گزشتہ ہفتے اے پی سی بلائی تھی لیکن گورنر اور اپوزیشن جماعتوں نے غیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرکے اے پی سی کا بائیکاٹ کیا۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، صوبائی حکومت دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US