یاد رہے بدھ کے روز سوات کے علاقے ملوک آباد میں زمرد کی کان بیٹھنے کے نتیجے میں یہ مزدور اندر پھنس گئے تھے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق مزدوروں کو تقریباً 900 فٹ گہرائی سے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد نکالا گیا ہے
- اسلام آبادہائی کورٹ نےاپنے مختصر تحریری فیصلے میں نیب کو بحریہ ٹاؤن کی پراپرٹیز نیلام کرنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا ہے کہ بحریہ ٹاون کی تمام درخواستیں مسترد کی جاتی ہیں۔
- بلوچستان کے ضلع مستونگ میں مبینہ طور پر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے ایک نوجوان کی والدہ نے ملزمان کے خلاف کارروائی نہ ہونے پر بطور احتجاج دھرنا شروع کر دیا ہے۔
- انڈیا نے امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف کے فیصلے کو غیر منصفانہ اور غیر معقول قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گا۔ یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے انڈیا پر 'روس سے تیل خریدنے کی وجہ سے' اضافی 25 فیصد ٹیرف بھی عائد کر دیا ہے۔
- غزہ میں حماس کی زیر قیادت سول ڈیفینس ایجنسی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ منگل کو چار امدادی ٹرک الٹنے سے 20 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
سوات میں زمرد کی کان میں پھنسے چار مزدوروں کو بحفاظت نکال لیا گیا: ریسکیو 1122