مستونگ میں دھماکا.. جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں

image

کوئٹہ: مستونگ کے علاقے سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے باعث جعفر ایکسپریس کی چھ بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں۔

ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس صبح 9 بجے کوئٹہ سے پشاور کے لیے روانہ ہوئی تھی۔ ٹرین جب سپیزنڈ کے قریب پہنچی تو ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا، جس سے چھ بوگیاں متاثر ہو کر ٹریک سے اتر گئیں۔ خوش قسمتی سے کسی مسافر کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔

یاد رہے کہ چند روز قبل سبی میں بھی ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا تھا، تاہم اس وقت جعفر ایکسپریس ایک بڑے حادثے سے محفوظ رہی تھی۔

ادھر رحیم یار خان کے علاقے خان پور سٹی پھاٹک پر عوام ایکسپریس کی تین بوگیاں بھی پٹڑی سے اتر گئیں۔ حکام کے مطابق ٹرین پشاور سے کراچی جا رہی تھی اور حادثے کا شکار ہونے والی بوگیوں کو ٹرین سے الگ کر دیا گیا ہے۔ حادثے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ روہڑی اور سمہ سٹہ سے امدادی ٹرینیں موقع پر پہنچ گئی ہیں، تاہم حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک پر ٹرینوں کی آمد و رفت معطل ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US