کوئٹہ معاشی سرگرمیوں کا مرکز بن رہا ہے، گورنر بلوچستان

image

گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے کہا ہے کہ بڑھتی ہوئی آبادی اور تیز رفتار معاشی سرگرمیوں کے باعث کوئٹہ پورے خطے کا ایک اہم تجارتی مرکز بنتا جا رہا ہے اور اس کا معاشی منظرنامہ مسلسل ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔

یہ بات انہوں نے الیعقوب انٹرنیشنل بزنس گروپ اور ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام تقریبِ تقسیم ایوارڈز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ تقریب میں پاکستان میں تعینات ایرانی قونصل جنرل علی رضا رجائی، صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن، صدر کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری محمد ایوب مریانی، سابق صوبائی سیکرٹری جاوید سرور، مرکزی انجمن تاجران کے صدر رحیم کاکڑ اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات شریک تھیں۔

گورنر بلوچستان نے کہا کہ جلد بلوچستان پورے خطے کی معاشی و تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنے گا۔ وسطی ایشیا سے مشرقِ وسطیٰ تک کے سرمایہ کار کوئٹہ کا رخ کریں گے اور "لٹل لندن" کو پاکستان کی معیشت کا تاج بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ تمام تاجر، صنعتکار اور چھوٹے کاروباری حضرات صوبے کا فخر ہیں اور ان کی کامیابی بلوچستان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔

تقریب کے اختتام پر گورنر بلوچستان نے مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والی شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا اور پروگرام کے منتظمین کو کامیاب انعقاد پر مبارکباد دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US