اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں نے ایک ایسے بِل کی ابتدائی منظوری دی ہے جس کا مقصد اسرائیل کو غربِ اردن کے الحاق کا اختیار دینا ہے۔ یہ بظاہر ان کی جانب سے وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کو شرمندہ کرنے کا ایک حربہ ہے۔
- انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس 400 کلو گرام یورینیم کے ذخائر موجود ہیں جن کی افزودگی کی شرح 60 فیصد ہے۔
- یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں دو بچوں سمیت کم سے کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
- امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
- پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی کے بعد بھی سرحدی آمدورفت مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
- اگر حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو مشرقِ وسطیٰ اور آس پاس کے اتحادی ممالک غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
غربِ اردن کے الحاق کا اسرائیلی اقدام غزہ منصوبے کو خطرے میں ڈال سکتا ہے: امریکی سیکریٹری خارجہ