14 اگست پر سندھ بھر میں دو روزہ دفعہ 144 نافذ ہو گی، وزیر داخلہ

image

یوم آزادی کے موقع پر سندھ بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے دو روز کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ ضیاالحسن لنجار نے سندھ اسمبلی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کی۔

ضیاالحسن لنجار نے کہا کہ آزادی کا دن خوشی کا موقع ہے لیکن اس موقع پر ہوائی فائرنگ انتہائی خطرناک اور غلط عمل ہے۔ شہریوں کو چاہیے کہ خوشی کے اظہار کے لیے محفوظ طریقے اپنائیں اور اسلحہ استعمال نہ کریں۔

انہوں نے بتایا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے تحت ہوائی فائرنگ، اسلحے کی نمائش اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں پر پابندی ہوگی تاکہ عوام اپنی خوشیاں امن و امان کے ساتھ منا سکیں۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت یوم آزادی بھرپور طریقے سے منا رہی ہے مختلف شہروں میں سرکاری اور غیر سرکاری تقریبات کا سلسلہ جاری ہے اور اس موقع پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US