امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ٹیرف معاہدے میں تین ماہ کی توسیع کرتے ہوئے صدارتی حکم نامے پر دستخط کر دیے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق معاہدے کی مدت 12 اگست کو ختم ہو چکی تھی تاہم نئی توسیع کے بعد موجودہ ٹیرف ریٹ آئندہ تین ماہ تک برقرار رہیں گے۔
جنوری میں امریکا نے چینی درآمدات پر 145 فیصد جبکہ چین نے امریکی درآمدات پر 125 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا۔ بعد ازاں مئی میں طے پانے والے معاہدے کے تحت امریکا نے 30 فیصد اور چین نے 10 فیصد ٹیرف میں کمی کی تھی۔
گزشتہ ماہ ہونے والے مذاکرات کو دونوں ممالک نے تعمیری قرار دیتے ہوئے ٹیرف جنگ بندی جاری رکھنے پر اتفاق کیا تھا۔ نئی توسیع کا مقصد مذاکرات کو آگے بڑھانا اور تجارتی تعلقات میں تناؤ کم کرنا بتایا جا رہا ہے۔