مراکش میں دو عمارتیں منہدم، 19 افراد ہلاک ، 16 زخمی

image

مراکش کے شمال مشرقی شہر فاس میں دو چار منزلہ جڑی ہوئی عمارتیں اچانک منہدم ہو گئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوگئے۔ متاثرہ عمارات میں آٹھ خاندان مقیم تھے اور یہ المستقبل کے علاقے میں واقع تھیں۔

حادثے کے بعد مقامی حکام، سکیورٹی سروسز اور امدادی ٹیموں نے فوری طور پر سرچ اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔ زخمیوں کو فاس کے مقامی اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ملبے تلے افراد کی تلاش جاری ہے۔

مقامی حکام نے ابھی تک عمارت کے گرنے کی اصل وجہ بتانے سے گریز کیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US