کراچی: اسکول وین اور رکشے میں تصادم ، ایک شخص زخمی

image

کراچی کے علاقے حیدری میں اسکول وین اور رکشہ کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب تیز رفتار اسکول وین نے رکشہ کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں رکشہ ڈرائیور زخمی ہوگیا اور رکشہ کو شدید نقصان پہنچا۔

خوش قسمتی سے اسکول وین حادثے کے بعد نالے میں گرنے سے بال بال بچ گئی اور اس میں سوار تمام بچے محفوظ رہے۔

حادثے کے فوراً بعد اسکول وین ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے اسکول وین اور رکشہ دونوں کو تحویل میں لے لیا۔

زخمی رکشہ ڈرائیور کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US