سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر بیرون ملک روانگی سے روک دیا گیا

image

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعظم سواتی کو ایک بار پھر پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔

درخواست گزار کے وکیل کے مطابق اعظم سواتی کو عدالتی احکامات کے باوجود روکا گیا جس پر آج پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کی جا رہی ہے۔

پشاور ہائی کورٹ میں جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ ان کا نام پی این آئی سی لسٹ میں شامل ہے جس کے باعث ایف آئی اے نے سفر کی اجازت نہیں دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ہائی کورٹ نے اعظم سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ اور پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس نمٹا دیا تھا۔ دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل اور ایف آئی اے نمائندے نے عدالت کو یقین دہانی کرائی تھی کہ وہ بیرون ملک جا سکتے ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US