یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش: متاثرہ ملازمین کے لیے 20 ارب کا پیکیج

image

وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے قومی اسمبلی میں اعلان کیا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹور کارپوریشن کی بندش سے متاثر ہونے والے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کے لیے 20 ارب روپے کا پیکیج لایا جا رہا ہے۔

مستقل ملازمین کو پیکیج لینے یا کسی دوسرے ادارے میں ایڈجسٹ ہونے کا اختیار دیا جائے گا جبکہ اسپیکر قومی اسمبلی نے اس معاملے پر اجلاس بلانے کی ہدایت کر دی۔

ایوان میں پیپلز پارٹی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پہلے یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ اسٹورز بند نہیں ہوں گے لیکن اب فیصلہ کچھ اور کیا گیا ہے۔ اس پر رانا تنویر حسین نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزارت چھوڑنے کے بعد کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا۔ پہلے مرحلے میں خسارے میں چلنے والے اسٹورز بند کیے گئے اور ڈیلی ویجز ملازمین فارغ کر دیے گئے۔

رانا تنویر حسین نے بتایا کہ رمضان پیکیج کے 20 ارب روپے یوٹیلیٹی اسٹورز کے ذریعے دینے کے بجائے وزیر اعظم کی ہدایت پر مستحقین کو براہِ راست نقد فراہم کیے گئے تاکہ وہ اپنی ضرورت کے مطابق اشیا خرید سکیں۔ آصفہ بھٹو اور دیگر ارکان نے مطالبہ کیا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کو بند کرنے کے بجائے مزید مستحکم بنایا جائے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US