کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 خیابانِ مجاہد میں ایک گھر سے دو بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں کو ان کی والدہ نے قتل کیا۔ لاشوں کو قانونی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ مقتول بچوں کے والد اور والدہ کے درمیان علیحدگی تھی اور اس حوالے سے عدالت میں مقدمہ بھی زیر سماعت تھا۔ واقعے کے روز بچے اپنی ماں سے ملاقات کے لیے آئے تھے، جہاں والدہ نے انہیں قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے، ملزمہ کو حراست میں لے کر ابتدائی پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔