ماں اکیلی رہتی تھی اور۔۔ کراچی میں 2 بچوں کا ماں کے ہاتھوں قتل ! مزید تفصیلات سامنے آگئیں

image

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6، خیابانِ مجاہد اسٹریٹ نمبر 10 کے ایک بنگلے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں والدہ نے اپنے دو کم عمر بچوں کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق ملزمہ کی شناخت ادیبہ کے نام سے ہوئی ہے، جس نے اپنے چار سالہ بیٹی سمیحہ غفران اور سات سالہ بیٹے ضرار غفران کو قتل کیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کے درمیان 2024 میں عدالت سے طلاق ہوئی تھی اور عدالت نے بچوں کی حوالگی والد کے سپرد کی تھی۔ دونوں بچے وقتاً فوقتاً اپنی والدہ سے ملنے آتے تھے۔ بچوں کا والد ایک نجی کمپنی میں ملازم ہے جبکہ والدہ گھریلو خاتون تھیں اور گھر میں اکیلی رہتی تھیں۔

پولیس کے مطابق واقعہ کل دوپہر پیش آیا جب بچے اپنی ماں سے ملنے آئے۔ ملزمہ کو آلۂ قتل سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق وہ نفسیاتی مسائل کا شکار بتائی جاتی ہیں۔ واقعہ کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US