دونوں سی ویو سے واپس آرہے تھے۔۔ مائی کلاچی پر ڈمپر کی موٹر سائیکل سے ٹکر پر ہلاک ہونے میاں بیوی کون تھے؟

image

کراچی میں دو الگ الگ ٹریفک حادثات نے تین جانیں لے لیں، جن میں ایک جوڑا اور ایک نوجوان شامل ہیں۔ پہلا واقعہ ایم ٹی خان روڈ پر مائی کلاچی کے قریب پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی جان سے گئے۔ لواحقین کے مطابق یہ حادثہ ڈمپر کی ٹکر کے باعث پیش آیا، جب دونوں سی ویو سے واپس اپنے گھر اورنگی ٹاؤن جا رہے تھے۔ گھر والوں کے مطابق جوڑے کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔ لاشوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ان کی شناخت مہر اور بلال کے ناموں سے ہوئی۔

دوسرا حادثہ نیٹی جیٹی فلائی اوور پر پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹریلر نے ایک موٹر سائیکل سوار کو کچل دیا۔ جاں بحق نوجوان محمد انیس شیرشاہ کا رہائشی تھا اور حادثے کے وقت سی ویو سے گھر واپس آ رہا تھا۔ پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو حراست میں لے کر گاڑی اپنی تحویل میں لے لی۔

دونوں واقعات نے شہریوں کو ایک بار پھر شہر میں بھاری گاڑیوں کی تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے سنگین نتائج کی یاد دہانی کرا دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US