بریرہ کھجور میلہ: 100 ملین ریال کی ریکارڈ فروخت

image

سعودی عرب کے علاقے قصیم میں منعقدہ بریرہ کھجوروں کے کارنیوال نے صرف پندرہ دنوں میں 100 ملین ریال کی فروخت کا ریکارڈ قائم کر لیا۔ کارنیوال میں کھجوروں کی خرید و فروخت کے ساتھ تاجروں اور خریداروں کی بڑی تعداد نہ صرف مملکت بلکہ خلیجی ممالک سے بھی شریک ہوئی۔

اعداد و شمار کے مطابق اس دوران 20 ہزار 783 گاڑیاں کارنیوال میں داخل ہوئیں اور کھجوروں کے 34 لاکھ 76 ہزار 235 ڈبے فروخت ہوئے جن کا مجموعی وزن تقریباً 13 ہزار 905 ٹن رہا۔

کارنیوال کے دوران سب سے زیادہ طلب السكری کھجور کی رہی جس کی قیمت فی ڈبہ 45 سے 400 ریال تک ریکارڈ کی گئی جبکہ سکری جالکسی، مجدول، صقعی اور هشیشی سمیت دیگر اقسام بھی نمایاں طور پر فروخت ہوئیں۔

بریرہ کارنیوال دنیا کے سب سے بڑے کھجور بازاروں میں شمار ہوتا ہے جس کی سالانہ آمدنی 3 ارب 200 ملین ریال تک پہنچتی ہے۔ یہ کارنیوال گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل ہے کیونکہ اسے دنیا کا پہلا بین الاقوامی کھجور راستہ قرار دیا گیا ہے جو سعودی کھجوروں کو تاریخی شاہراہِ ریشم سے جوڑتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US