صوابی کلاؤڈ برسٹ۔۔ 21 لاشیں برآمد ! مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ

image

صوابی میں کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں ہونے والی تباہی کے بعد ریسکیو آپریشن جاری ہے اور اب تک ملبے سے 21 نعشیں نکالی جا چکی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی کے علاقے گدون دالواڑی میں کلاؤڈ برسٹ کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی، جس کے بعد ریسکیو آپریشن بدستور جاری ہے۔ اب تک نکالی جانے والی نعشوں میں چار بچے، چار خواتین اور 13 مرد شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق گزشتہ روز کے آپریشن میں آٹھ افراد کی لاشیں برآمد کی گئی تھیں۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں ہر ممکن امداد فراہم کر رہی ہیں۔

ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر اویس بابر نے بتایا کہ ریسکیو ٹیمیں امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں اور ہنگامی صورتحال اب بھی برقرار ہے۔ مزید افراد کے ملبے تلے دبے ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو سرچ آپریشن بدستور جاری ہے اور انشا اللہ جلد ملبے تلے دبے تمام افراد کو ریکور کر کے آپریشن مکمل کر لیا جائے گا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US