پنکھے کا بٹن دبانے سے عمارت کیسے گر گئی؟ 5 افراد زخمی

image

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن نمبر 4 میں خستہ حال عمارت کی چھت منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 5 افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق متاثرہ عمارت گراؤنڈ پلس ون تعمیر تھی واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

واقعے میں زخمی ہونے والوں کو عباسی شہید اور سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خستہ حال مکان میں کسی کی رہائش نہیں تھی اور وہاں ایک سیاسی جماعت کا دفتر قائم تھا۔ حادثے کے وقت اے این پی کے ورکرز دفتر میں موجود تھے۔

پولیس نے بتایا کہ جب پنکھے کا سوئچ آن کیا گیا تو زور دار دھماکا ہوا اور مکان زمین بوس ہو گیا۔ شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ واقعہ گیس لیکج کے باعث پیش آیا۔ مزید حقائق سامنے لانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جبکہ تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US