نورا فتیحی جیسے بنو ورنہ۔۔ شوہر کی فضول فرمائشوں سے تنگ آکر بیوی نے کیسے سبق سکھایا؟ چودہ طبق روشن ہوگئے

image

"میرا شوہر روز مجھ پر دباؤ ڈالتا تھا کہ میں بالکل نورا فتیحی جیسی لگوں۔ اگر میں اس کے مطالبے کے مطابق ورزش نہ کرتی تو وہ کھانا دینے سے بھی انکار کر دیتا۔ شادی کے بعد سے میرا جینا مشکل بنا دیا گیا ہے، براہِ کرم مجھے انصاف دلایا جائے۔"

بھارت کے شہر غازی آباد میں ایک حیران کن واقعہ سامنے آیا جہاں ایک شخص نے اپنی نئی نویلی دلہن کو مجبور کیا کہ وہ بالکل بالی ووڈ اداکارہ نورا فتیحی جیسی نظر آئے۔ معاملہ اتنا سنگین ہوگیا کہ بیوی تھانے پہنچ گئی اور اپنے شوہر کے خلاف باقاعدہ شکایت درج کرا دی۔

رپورٹس کے مطابق شوہر شیوم اجول، جو ایک سرکاری فزیکل ایجوکیشن ٹیچر ہے، اپنی بیوی شانوی کو روزانہ تین گھنٹے جم جانے پر مجبور کرتا تھا۔ شادی 6 مارچ 2025 کو ہوئی تھی، لیکن اس کے بعد سے سسرالیوں کی جانب سے بھی لڑکی کو ظاہری شکل پر طنز کا نشانہ بنایا جاتا رہا۔

خاتون کا الزام ہے کہ شوہر بار بار کہتا تھا کہ وہ کسی نورا فتیحی جیسی لڑکی سے بھی شادی کرسکتا تھا، اور اب چاہتا ہے کہ وہ اپنی بیوی کو ویسا ہی بنا ڈالے۔ ورزش نہ کرنے پر سزا کے طور پر کھانا نہ دینا اس رویے کی ایک مثال ہے۔

یہ واقعہ نہ صرف گھریلو دباؤ بلکہ ان غیر حقیقی تقابلی توقعات کی عکاسی کرتا ہے جو سوشل میڈیا اور فلمی دنیا کے اثرات کے تحت پروان چڑھتی ہیں۔ پولیس نے معاملہ درج کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US