سرکاری حج اسکیم کا کوٹہ مکمل، مزید درخواستوں کی بکنگ بند

image

سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں اور اخراجات کی پہلی قسط کی ادائیگی کا مرحلہ مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد وزارت مذہبی امور نے مزید حج درخواستیں وصول کرنا بند کر دی ہیں۔

ترجمان وزارت کے مطابق بدھ کے روز تک سرکاری ایک لاکھ 20 ہزار کے کوٹے میں ڈیڑھ ہزار درخواستوں کی گنجائش باقی تھی جو جمعرات کو مکمل ہو گئی اور اس کے ساتھ ہی وزارت کا پورٹل بھی بند کر دیا گیا۔

اب پاکستانی عازمین حج صرف پرائیویٹ حج آپریٹرز کے ذریعے درخواست دے سکیں گے جن کے پاس 60 ہزار حجاج کا کوٹہ موجود ہے۔ حج واجبات کی ادائیگی کا دوسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہوگا۔

واضح رہے کہ سرکاری اسکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی تین ہفتے سے زائد جاری رہی جبکہ گزشتہ برس تقریباً 70 ہزار پاکستانی حج کی سعادت سے محروم رہ گئے تھے جس کے باعث اس سال درخواستوں اور پہلی قسط کی وصولی کا عمل فوری طور پر حج کے بعد ہی شروع کر دیا گیا تھا۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US