امریکہ نے روس پر جنگ ختم کرنے کے لیے مزید دباؤ ڈالتے ہوئے نئی پابندیوں کا اعلان کیا ہے اور روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔ امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ’ہر بار ولادمیر (پوتن) سے بات چیت بہت اچھی ہوتی ہے اور پھر کچھ ہوتا نہیں ہے۔‘
- انٹرنیشنل اٹامک انرجی کمیشن کا کہنا ہے کہ ایران کے پاس 400 کلو گرام یورینیم کے ذخائر موجود ہیں جن کی افزودگی کی شرح 60 فیصد ہے۔
- یوکرین کا کہنا ہے کہ روس کے میزائل اور ڈرون حملوں میں دو بچوں سمیت کم سے کم سات افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
- امریکہ نے روس پر نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے روس کی دو بڑی آئل کمپنیوں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔
- پاکستان اور افغانستان کے مابین جنگ بندی کے بعد بھی سرحدی آمدورفت مکمل طور پر بحال نہیں ہوسکی، مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
- اگر حماس نے معاہدے کی خلاف ورزی کی تو مشرقِ وسطیٰ اور آس پاس کے اتحادی ممالک غزہ میں داخل ہونے کے لیے تیار ہیں: ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
امریکہ کا روس پر نئی پابندیوں کا اعلان، ’پوتن سے بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں ہوتا‘ : صدر ٹرمپ کی تنقید