کراچی میں مون سون بارشوں سے سمندر بھی آلودہ، وفاقی وزیر کی اہم ہدایات

image

کراچی میں حالیہ بارشوں کے باعث شہر کا گنداور کچرا سمندرمیں پہنچنے سے سمندری آلودگی میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری نے بندر گاہوں کی فوری صفائی مہم کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ صرف صفائی نہیں بلکہ آلودگی کی روک تھام بھی ضروری ہے، بحری آلودگی کی روک تھام کے لیے میرین پولیوشن کنٹرول بورڈ فعال کر دیا گیا۔

جنید انوار چوہدری کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے مون سون بارشیں غیر یقینی ہوگئی ہیں، بارش کا گندا پانی سمندر کو آلودہ کر رہا ہے، انہوں نے کہا کہ سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سمندری آلودگی شہریوں اور ماحولیاتی نظام کے لیے خطرہ ہے، پلاسٹک، تیل اور کیمیائی اجزاء سمندری غذا کو آلودہ کر رہے ہیں جس کے سبب ماہی گیروں کے روزگار کو بھی شدید خطرات لاحق ہیں۔

وفاقی وزیر برائے بحری امور نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے صوبائی حکومت کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US