بارشوں کے باعث کوئٹہ اور پشاور سے جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ

image

کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس 2 روز کے لیے منسوخ کردی گئی۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ جعفر ایکسپریس آج اور کل پشاور نہیں جائےگی جبکہ آج پشاور سے کوئٹہ کے لیے بھی جعفر ایکسپریس کو منسوخ کیا گیا ہے۔

ریلوے حکام نے جعفر ایکسپریس کی منسوخی کی وجہ بارشوں سے پیدا صورتِ حال بتائی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US