بلوچستان کے ضلع خضدار میں ٹریفک حادثے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔
ضلع خضدار میں قومی شاہراہ پر زہری کراس کے قریب گزشتہ سہ پہر تیل بردار گاڑی اور ٹرک کے درمیان تصادم ہوا جس کے باعث گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور تین افراد جھلس کر جان سے گئے جبکہ ایک شخص گاڑی سے چھلانگ لگا کر نکلنے کے باعث محفوظ رہا۔
میڈیکل ایمرجنسی رسپانس سینٹر خضدار کے انچارج ڈاکٹر صلاح الدین کے مطابق حادثے کے باعث بھڑکنے والی آگ سے جھلس کر تین افراد جان سے گئے جن میں صرف دو کی لاشیں ہی نکالی جاسکیں جو مکمل طور پر جل گئی تھیں جبکہ ایک شخص حادثے میں محفوظ رہا۔
یاد رہے یہ کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ہوا جس کو خونی شاہراہ کا نام بھی دیاجاتا ہے، اس شاہراہ کو دو رویہ کرنے کا کا جاری ہے۔