ملک میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے اور آج بھی قیمتی دھات مزید مہنگی ہو گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق فی تولہ سونا ایک ہزار روپے بڑھ کر 3 لاکھ 61 ہزار 700 روپے کا ہو گیا ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 857 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 10 ہزار 99 روپے مقرر کی گئی۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا رجحان اوپر کی طرف ہے جہاں فی اونس سونا 10 ڈالر بڑھ کر 3390 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔