پشاور، سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے

image

پشاور، سوات اور مالاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ پشاور کے علاوہ خیبر پختونخوا کے ضلع صوابی، سوات اور ملاکنڈ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

باجوڑ، چترال اور مانسہرہ میں بھی زلزلہ آیا۔گلگت بلتستان میں غذر کے گاہکوچ شہر اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق افغانستان میں ہندوکش ریجن میں زلزلہ آیا جس کی شدت 5.3 ریکارڈ کی گئی اور گہرائی 110 کلومیٹر تھی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US