سرکاری ملازم پر تشدد کیس، فرحان غنی سمیت 3 ملزمان رہا، مقدمہ واپس

image

سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں زیر حراست سعید غنی کے بھائی اور چیئرمین چنیسر ٹاؤن فرحان غنی سمیت تین ملزمان کو رہا کردیا گیا۔

انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی جہاں ملزمان کے وکیل وقار عالم عباسی نے عدالت کو بتایا کہ مدعی سہیل مقدمہ واپس لے لیا ہے جس کے بعد فرحان غنی اور دیگر دو ساتھیوں کو رہا کردیا گیا۔

وکیل کے مطابق مدعی نے مقدمہ واپس لینے کی تحریری درخواست تفتیشی افسر کو جمع کرادی ہے اس لیے رہائی کے بعد ملزمان کو عدالت میں پیش کرنے کی ضرورت نہیں۔ صرف تفتیشی افسر ہی ملزمان کی رہائی کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں گے۔

واضح رہے کہ اے ٹی سی نے فرحان غنی اور دیگر ملزمان کا 30 اگست تک جسمانی ریمانڈ منظور کیا تھا۔ ملزمان پر فیروزآباد تھانے میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں تشدد، ہنگامہ آرائی اور سنگین نتائج کی دھمکیوں کی دفعات شامل تھیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US