افغانستان کے صوبوں کنڑ اور ننگرہار میں اتوار اور پیر کی درمیانی شب آنے والے زلزلے سے 620 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ طالبان حکومت نے ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے عالمی امدادی تنظیموں سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔
- اتوار اور پیر کی درمیانی شب مشرقی افغانستان میں آنے والے زلزلے کے نتیجے میں600 سے زیادہ افراد ہلاک، 1500 زخمی ہوئے ہیں
- زلزلے کے بعد افغان طالبان نے بین الاقوامی امدادی تنظیموں سے امدادی کارروائیوں میں مدد کی اپیل کی ہے
- افغان حکام کا کہنا ہے کہ زلزلے کے نتیجے میں کنڑ اور ننگرہار صوبے میں بڑے پیمانے پر مکانات تباہ ہوئے ہیں
- پاکستان میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں مزید بارشوں کے امکان کے باعث سیلابی صورتحال میں شدت آ سکتی ہے
- پنجاب میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے ادارے پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ انڈیا کے ڈیم سے پانی کے اخراج سے حسّاس صورتحال پیدا ہوگئی ہے
افغانستان میں زلزلے سے 600 سے زیادہ ہلاک، طالبان حکومت کی عالمی اداروں سے مدد کی اپیل