دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، کئی بند ٹوٹ گئے، متعدد علاقے زیر آب

image

پنجاب کے دریاؤں میں سیلابی صورتحال نے تباہی مچادی۔ دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ہےاور پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 27 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا۔ سلیمانکی اور اسلام ہیڈورکس پر بھی اونچے درجے کا سیلاب ہے ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث بہاولپور کی چار تحصیلوں کے دریا سے متصل علاقے زیر آب آگئے۔

دریائے راوی میں ہیڈ سدھنائی پر بھی انتہائی اونچے اور ہیڈ بلوکی پر اونچے درجے کا سیلاب ریکارڈ کیا گیا اور پانی کی آمد ایک لاکھ 38 ہزار 760 کیوسک ریکارڈ کی گئی۔ دوسری جانب دریائے چناب میں خانکی، ہیڈ قادر آباد اور چنیوٹ کے مقامات پر پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

ملتان میں قاسم بیلا کے قریب شجاع آباد کینال میں پانی گنجائش سے تین گنا زیادہ ہے جس کی وجہ سے نہر اوور فلو ہو گیا اور قریبی علاقے زیر آب آگئے۔ شیر شاہ بند ٹوٹنے سے بھی درجنوں علاقے متاثر ہوئیں۔

بھارت کی جانب سے چھوڑے گئے اضافی پانی نے جنوبی پنجاب میں تباہی مچا دی ہے جس کی وجہ سے کئی بند ٹوٹ گئے اور درجنوں دیہات ڈوب گئے ہیں۔ ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US