پی ڈی ایم اے نے دریائے ستلج، چناب، پنجند اور رودکوہیوںمیں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ جاری کر دیا ہے جبکہ سات سے نو ستمبر کے دوران ڈیرہ غازی خان اور راجن پور کے رودکوہیوں میں فلیش فلڈنگ کے خطرے سے آگاہ کیا ہے۔ دوسری جانبملتان کی ضلعی انتظامیہ ہیڈ تریموں سے نکلنے والے نئے سیلابی ریلے کی آمد کے باعث ریڈ الرٹ پر ہے۔
- ڈپٹی کمشنر ملتان نے سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کو آگاہ کیا ہے کہ اگلے 48 گھنٹوں میں تریموں کے مقام سے گزرنے والا سیلابی ریلا ملتان کے حفاظتی بندوں سے ٹکراسکتا ہے۔
- جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں میں 24 سے 48 گھنٹوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کا الرٹ جاری
- صوبہ پنجاب میں دریائے راوی، ستلج اور چناب میں سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حالیہ سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ہے۔
- پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص نے چھ ستمبر کی یاد تازہ کی ہے، اگلی بار سکور اگلی بار سکور 0-6 نہیں بلکہ اللہ کی مدد سے ساٹھ صفر (0-60) ہو گا۔
دریائے چناب میں انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا الرٹ، ڈی جی خان اور راجن پور میں فلیش فلڈنگ کا خدشہ