المشہد ویب سائٹ نے رات کو اطلاع دی کہ اماراتی فورسز نے ’بڑے پیمانے پر‘ انخلا کے ایک حصے کے طور پر مشرقی شبوہ صوبے میں فوجی اڈوں کو خالی کرنا شروع کر دیا ہے۔ دوسری جانب چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے منگل کے روز دعویٰ کیا کہ چین نے اس سال جن ’ہاٹ سپاٹ‘ مسائل کی ثالثی کی، ان میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان تناؤ بھی شامل ہے۔
- چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے دعویٰ کیا ہے کہ چین نے اس سال جن ’ہاٹ سپاٹ‘ مسائل کی ثالثی کی، ان میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان تناؤ بھی شامل ہے۔
- سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے مابین یمن کے معاملے پر ہونے والی کشیدگی کے بعد آج یمنی میڈیا کے مطابق امارات کی افواج نے یمن سے انخلا شروع کر دیا۔
- بنگلہ دیش کی پہلی خاتون وزیر اعظم خالدہ ضیا کی آخری رسومات ادا کر دی گئی ہیں
- جھنگ میں مسافر وین اور یونیورسٹی بس میں تصادم سے نو افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے
- بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہا اور ریسکیو حکام کے مطابق نصیر آباد میں گھر کی چھت گرنے سے کم از کم تین افراد ہلاک ہو گئے۔
زلمے خلیل زاد کا دورہ افغانستان اور طالبان حکام سے ملاقاتیں: ’امریکہ کو وضاحت کرنی چاہیے کہ خلیل زاد کس حیثیت میں دو طرفہ تعلقات پر بات کر رہے ہیں‘