پی ڈی ایم اے کے مطابق سیلاب متاثرین کو محفوظ مقام تک پہنچانے والیکشتی ڈوبنے کا واقعہ ملتان کی تحصیل جلال پور پیروالا میں پیش آیا ۔ ریسکیو کے دورانپانی کے تیز بہاؤ کے باعث کشتی کا توازن بگڑ نے سے 20 سے زائد افراد ڈوب گئے جن میں سے چار بچے اور ایک بزرگ خاتون جانی کی بازی ہار گئے۔
- جلال پور پیروالا میں دریائے چناب میں آنے والے سیلابی ریلے سے متاثرین کے انخلا کے دوران کشتی الٹنے سے ایک بزرگ خاتون اور چار کم عمر بچے ہلاک ہو گئے ہیں۔
- ڈپٹی کمشنر ملتان کے مطابق اگلے 48 گھنٹوں میں تریموں کے مقام سے گزرنے والا سیلابی ریلا ملتان کے حفاظتی بندوں سے ٹکراسکتا ہے۔
- جنوبی پنجاب کے متعدد علاقوں میں 24 سے 48 گھنٹوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کا الرٹ جاری
- صوبہ پنجاب میں حالیہ سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 50 تک جا پہنچی ہے۔
- پاکستانی فضائیہ کے ایئر وائس مارشل شہریار خان نے کہا ہے کہ آپریشن بنیان المرصوص نے چھ ستمبر کی یاد تازہ کی ہے، اگلی بار سکور اگلی بار سکور 0-6 نہیں بلکہ اللہ کی مدد سے ساٹھ صفر (0-60) ہو گا۔
پنجاب میں سیلاب: ریسکیو آپریشن کے دوران جلالپور پیر والا میں کشتی ڈوبنے سے پانچ افراد ہلاک