ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ جلالپور پیر والا میں رات بھر سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملتان میں 2343 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ سیلاب کے پیشِ نظر صوبے میں تقریباً ایک لاکھ 34 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے۔
- جلالپور پیر والا میں ریسکیو آپریشن جاری، 24 گھنٹوں میں ملتان سے 2300 سے زائد افراد ریسکیو
- ریسکیو پنجاب کا کہنا ہے کہ اب تک ملتان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں سے 10 ہزار 810 افراد کو ریسکیو کیا جا چکا ہے
- گجرات میں شدید اربن فلڈنگ کے باعث ڈسٹرکٹ جیل کو خالی کر دیا گیا ہے
- سیلاب کے پیشِ نظر سندھ میں تقریباً ایک لاکھ 34 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا: شرجیل انعام میمن
- سندھ حکومت کا کہنا ہے کہ گڈو، سکھر اور کوٹری میں حالات قابو میں ہیں
جلالپور پیر والا میں ریسکیو آپریشن جاری، 24 گھنٹوں میں ملتان سے 2300 سے زائد افراد ریسکیو