سرکاری ملازمین کو کب تک مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کی جائے گی؟ تفصیلات آگئیں

image

اسلام آباد : قومی آرٹیفیشل انٹیلی جنس پالیسی کے تحت 2027 تک ملک کے تعلیمی اداروں اور تمام سرکاری ملازمین کو مصنوعی ذہانت کی تربیت فراہم کی جائے گی۔

وزارت آئی ٹی کے ذرائع کے مطابق قومی اے آئی پالیسی پر عملدرآمد کے لیے اے آئی تزویراتی کونسل اور پالیسی پر عملدرآمد کے شعبے کی تشکیل عمل میں لائی جارہی ہے، اہم شہروں میں ایکسی لینس مراکز قائم کیے جائیں گے۔

اس پالیسی کے تحت ملک میں ایک اے آئی فنڈ قائم کیا جائے گا، اس پر مشاورت کا عمل جاری ہے، پالیسی میں معاشرے کی پسماندہ کمیونٹی پر خصوصی توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پالیسی کے تحت 2030 تک 10 لاکھ افراد کو اے آئی کی تربیت دی جائے گی،2027 تک 10 ہزار ٹرینر تیار کیے جائیں گے اور سالانہ 20 ہزار انٹرنشپس دی جائیں گی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US