اسلام آباد : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 345.17 پوائنٹس اضافے کے بعد 156432.47 پوائنٹ تک پہنچ گیا جو نیا ریکارڈ ہے۔
دن کے آغاز پر مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا، کے ایس ای 30 انڈیکس 266.85 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 47906.04 پوائنٹس تک پہنچ گیا۔
کے الیکٹرک، بینک آف پنجاب اور ورلڈ کال ٹیلی کام کمپنی کے حصص میں سرمایہ کاروں نے زیادہ دلچسپی دکھائی۔