اسلام آباد : اسلامی یونیورسٹی میں بدانتظامی، طلبہ اور والدین کا احتجاج

image

اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی میں تعلیمی و انتظامی مسائل پر طلبہ و والدین سراپا احتجاج ہیں۔ ان کا مؤقف ہے کہ اساتذہ کی غیر حاضری، ناقص نظام اور سہولیات کی کمی نے تعلیم کو متاثر کیا ہوا ہے جبکہ کینٹین اور سہولت مراکز پر من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ طلبہ نے الزام لگایا کہ کبھی پروفیسرز کلاسز نہیں لیتے اور بعض اوقات سینئر طلبہ کو پڑھانے بھیج دیا جاتا ہے جس سے تعلیمی معیار پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

والدین نے بھی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ کی بدانتظامی بچوں کے مستقبل کو خطرے میں ڈال رہی ہے اور انہوں نے حکومت سے فوری اصلاحی اقدامات کا مطالبہ بھی کیا۔

دوسری جانب یونیورسٹی انتظامیہ نے الزامات کو بے بنیاد قرار دے کر مسترد کر دیا۔ ترجمان کے مطابق تعلیمی کیلنڈر پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اس کے علاوہ اساتذہ کی حاضری بھی مانیٹر ہوتی ہے اور غیر متعلقہ افراد کو تدریس کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کینٹین اور اسٹیشنری مراکز کی قیمتیں باقاعدہ ریگولیٹ کی جاتی ہیں اور خلاف ورزی پر کارروائی بھی کی جاتی ہے۔


Click here for Online Academic Results

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US