قطر کی وزارتِ خارجہ کا کہنا ہے کہ ’جس گھر کو اسرائیل کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے وہاں حماس کے پولیٹیکل بیورو کے متعدد ارکان رہائش پذیر تھے۔‘ اسرائیل کا کہنا ہے کہ یروشلم اور غزہ میں حملوں کے تناظر میں اسرائیلی وزیرِ اعظم نے ملک کی ایجنسیوں کو حماس کی اعلیٰ قیادت کو نشانہ بنانے کا حکم دیا تھا۔
- قطر کی وزارتِ داخلہ نے تصدیق کی تھی کہ دوحہ میں 'حماس کے ایک رہائشی ہیڈکوارٹر' کو ہدف بنایا گیا ہے
- اسرائیل کا قطر کے دارالحکومت دوحہ میں حماس کی قیادت کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
- غزہ میں حماس کے زیرانتظام وزارت صحت کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں 83 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔
- پنجاب میں سیلاب کی صورتحال سے متعلق حکام کا کہنا ہے کہ ہیڈ تریموں سے آنے والے نئے سیلابی ریلے کے باعث ملتان اگلے 48 گھنٹوں تک ’ہائی رسک‘ پر ہے
- اب تک صوبے میں سیلاب کی وجہ سے 63 ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ صوبے کے 4300 سے زیادہ دیہاتوں سمیت 26 اضلاع متاثر ہوئے ہیں جبکہ 74 ہزار سے زیادہ لوگ خیموں میں موجود ہیں
حماس کی قطر میں مذاکراتی وفد پر حملے کی تصدیق، قطر کی اسرائیلی کارروائی کی مذمت