خیبرپختونخوا میں پیر سے شدید بارشیں ہوں گی، ناران اور کاغان میں برفباری کا امکان

image

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پیر کی شام یا رات سے خیبرپختونخوا میں ایک طاقتور موسمی سسٹم داخل ہوگا جس کے باعث صوبے کے مختلف علاقوں میں شدید گرج چمک، موسلادھار بارشیں اور آندھی طوفان کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق یہ سسٹم مون سون ہواؤں اور افغانستان سے آنے والی مغربی ہواؤں کی وجہ سے بن رہا ہے جو کئی علاقوں کو متاثر کرے گا۔ مختلف مقامات پر تیز ہوائیں، ژالہ باری اور آسمانی بجلی گرنے کا بھی امکان ہے۔

بالائی علاقوں جیسے کالام، مالم جبہ، ناران اور کاغان میں ہلکی برفباری کی کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے جو درجہ حرارت میں کمی کا باعث بن سکتی ہے۔

ماہرین نے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر شہریوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر رہائش اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے اور عوام کو مشورہ دیا گیا ہے کہ بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے محفوظ رہا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US