کراچی بحریہ ٹاؤن میں تیز رفتار کار عقب سے ٹریلر میں جاگھسی، حادثے کے نتیجے میں کار سوار 3 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔
ترجمان ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی ہائی وے سیٹلائٹ اسٹیشن کی ٹیم بمعہ ہائی وے ریسکیو وہیکل اور ایمبولینس جائے وقوعہ پر روانہ کردی گئی۔
ریسکیو ٹیم نے تمام افراد کو حادثے کا شکار ہونے والی کار سے نکالا، ہلاک ہونے والوں کی شناخت سیتا (والدہ)، اشوک (بیٹا) اور سہیل (بیٹا) کے نام سے ہوئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک شخص سنجے (والد) بھی زخمی ہوا جسے موقع پر ریسکیو 1122 کی ٹیم نے طبی امداد فراہم کی۔