ٹھٹھہ، دو بھائی آپس میں لڑ پڑے، فائرنگ سے دونوں ہلاک

image

ٹھٹھہ کے ڈی اے موری کے قریب دو بھائی آپس میں لڑ پڑے اور ایک دوسرے پر فائرنگ کردی، جس سے دونوں ہلاک ہوگئے۔

بتایا جاتا ہے کہ کے ڈی اے نہر کے پاس بیلیچا برادری کے دو سگے بھائی معمولی تکرار پر لڑ پڑے اور مشتعل ہو کر ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں بڑا بھائی نصیر بیلیچو موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔

چھوٹے بھائی لدھو بیلیچو کو شدید زخمی حالت میں سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا، لاشیں سول اسپتال مکلی منتقل کرکے ضابطے کی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US