بنگلادیش کی سابق وزیراعظم کی حالت تشویشناک، وینٹی لیٹر پر منتقل

image

بنگلا دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء کی صحت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

میڈیکل بورڈ کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیاء سانس کی شدید قلت اور متعدد طبی پیچیدگیوں میں مبتلا ہیں۔ ان کے گردے ناکارہ ہو چکے ہیں اور انہیں باقاعدہ ڈائیلاسز کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ان کے خون میں آکسیجن کی کمی اور کاربن ڈائی آکسائیڈ کی سطح بڑھ رہی ہے جس کی وجہ سے انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا ضروری تھا تاکہ پھیپھڑوں اور دیگر اہم اعضاء کو سپورٹ مل سکے۔

خالدہ ضیاء 23 نومبر سے دل اور پھیپھڑوں کے انفیکشن کے باعث اسپتال میں زیرِ علاج ہیں، ڈاکٹرز کی ملکی و بین الاقوامی ٹیم روزانہ ان کا علاج اور جائزہ لے رہی ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US