کراچی کے علاقے کورنگی 100 کوارٹر میں ایک ٹینکر کی ٹکر سے 12 سالہ بچہ فرحان جاں بحق ہو گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا تاہم علاقے کے مکینوں نے اسے روک لیا۔ مشتعل افراد نے ٹینکر کو آگ لگانے کی کوشش بھی کی مگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹینکر کو تحویل میں لے لیا اور قانونی کارروائی شروع کر دی۔
ریسکیو حکام کے مطابق رواں سال کراچی میں اب تک 807 افراد مختلف حادثات میں جاں بحق ہو چکے ہیں جن میں سے ہیوی ٹریفک کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 245 ہو گئی ہے۔