پیٹرول مہنگا ہوا یا سستا؟ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا

image

وزارتِ خزانہ نے آئندہ پندرہ دن کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی تازہ قیمتیں جاری کر دی ہیں۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی موجودہ قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے۔

وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول بدستور 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر پر برقرار رکھا گیا ہے۔ تاہم ڈیزل کی قیمت میں 2 روپے 78 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 272 روپے 77 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے کر دیا گیا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US