آج رات سے ملک بھر میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

image

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے 19 ستمبر تک ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران کئی علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش بھی متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے درمیانی شدت کی مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جو بارشوں کا سبب بنیں گی۔ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، کوہستان، شانگلہ، بونیر، مالاکند اور کوہاٹ سمیت دیگر علاقوں میں 16 سے 19 ستمبر کے دوران وقفے وقفے سے بارش اور آندھی کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے خبردار کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث ندی نالوں میں طغیانی آسکتی ہے جبکہ نشیبی علاقے زیرِ آب آنے کا خدشہ بھی ہے۔ عوام اور مقامی انتظامیہ کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچا جا سکے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US