وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ سعودیہ مکمل، لندن روانہ

image

وزیراعظم نے آج اپنا 2 روزہ دورہ مکمل کرلیا اور اب وہ سعودی عرب سے برطانیہ کے دورے کے لیے روانہ ہوگئے ہیں۔

ریاض کے ڈپٹی گورنر محمد بن عبد الرحمان نے شہباز شریف کو ائیر پورٹ پر رخصت کیا، اس موقع پر وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف برطانیہ کے بعد امریکا بھی جائیں گے جہاں وہ نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نےکہا ہے کہ پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے۔

ایکس پر جاری بیان میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریاض آمد پر ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے شاندار استقبال پر دل سے شکر گزار ہوں، سعودی ائیر فورس کے طیاروں کا غیر معمولی ائیر اسکارٹ پاکس سعودی تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ سعودی افواج کا پرتپاک استقبال دونوں ممالک کے باہمی احترام کی مثال ہے، ولی عہد محمد بن سلمان سے خوشگوار اور نتیجہ خیز ملاقات ہوئی جس میں خطے کے مسائل اور دو طرفہ تعاون پر بات ہوئی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ولی عہد کی مسلم دنیا کے لیے خدمات کو سراہتا ہوں، پاکستان سعودی سرمایہ کاری اورتجارت کو مزید مستحکم کرنے کا خواہاں ہے، میری دعا ہے کہ پاکستان سعودی دوستی نئی بلندیوں کو چھوئے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US