درہ آدم خیل میں کوئلے کی کان میں امدادی کارروائی کے دوران 2 ریسکیو اہلکاروں سمیت 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق کان میں ایک مزدور پھنس گیا تھا جسے نکالنے کے لیے اہلکار نیچے اترے لیکن کان میں پانی بھر جانے کے باعث دو اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
بعد ازاں ریسکیو ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد کی لاشیں کان سے نکال لیں۔