کراچی ائیرپورٹ میں نیولوں کی موجودگی، انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں

image

جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی پر اس وقت غیر معمولی صورتحال پیدا ہو گئی جب ایئرپورٹ کی عمارت میں نیولوں کی موجودگی سامنے آئی۔ عینی شاہدین اور ویڈیوز کے مطابق نیولے بین الاقوامی روانگی کے قریب واقع ایریا میں اطمینان سے گھومتے دیکھےگئے جس سے ایئرپورٹ عملے اور مسافروں میں تشویش پیدا ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق ایک نیولا جناح ٹرمنل کی بالائی منزل پر بھی دیکھا گیا اور وہ ایک بند دفتر میں داخل ہو گیا جس پر پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی نے متعلقہ افسران کو مطلع کیا۔

پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے ترجمان نے بتایا کہ نیولے کو پکڑنے اور راستے کو محفوظ بنانے کے لیے حفاظتی اقدامات شروع کیے گئے کیونکہ اس طرح کے جانور حساس کمیونیکیشن کیبلز اور بجلی کی تاروں کو نقصان پہنچا سکتے ہیں۔

ایئرپورٹ منیجر، سول ڈیپارٹمنٹ اور وائلڈ لائف ہیزرڈ مینجمنٹ یونٹ کو بھی واقعے سے آگاہ کر دیا گیا جبکہ ایئرپورٹ میں نیولے کی موجودگی نے نہ صرف عملے بلکہ مسافروں میں بھی خوف اور بے چینی پیدا کر دی۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US