عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونا 12 ڈالر کے اضافے کے بعد 4,207 ڈالر پر آ گیا جس کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھے گئے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کو 24 قیراط کے فی تولہ سونے کی قیمت 1,200 روپے کے اضافے کے بعد 443062 روپے ہو گئی جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت 934 روپے اضافے کے بعد 348212 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے مطابق فی تولہ چاندی کی قیمت 265 روپے بڑھ کر 6,367 روپے، جبکہ فی دس گرام چاندی 227 روپے اضافے کے ساتھ 5,458 روپے ہو گئی۔